ہفتہ، 16 فروری، 2013

گیلیکسی ایس فور”ہوم بٹن ٹچ اسکرین” کیساتھ متوقع


لندن: سام سنگ Galaxy S4 کےبارے میں تقریباً طے ہےکہ اس میں S-Pen فیچراستعمال نہیں کیا جارہا، کہا جاسکتا ہے ک ممکنہ اسمارٹ فون میںAir View یا “نان کنٹیکٹ جیسچر”فنکشن ہی شامل ہوگا۔

کوریائی روزنامہ” ڈی ڈیلی” نے دعویٰ کیا ہے کہ غالب امکان ہے کہ Galaxy S4 ہوم بٹن ٹچ اسکرین کےساتھ ہوگا جس پرکہاجاسکتا ہےکہ یہ اسمارٹ فون S S -Pen Stylus کے ساتھ تونہیں آئے گا۔

روزنامہ کا مزید کہنا تھا کہ Galaxy S4 میں Air Wiew فنکشن ہی ہوگا جس کے بعد S Pen Stylusکے بارے میں غلط فہمی دورہونی چاہئے۔

اس سے قبل دی نیوزٹرائب اپنی رپورٹ میں کہہ چکا ہے کہ Air Wiew فیچرکی بدولت اسکرین پرانگلی لہراکرصارف اس اسمارٹ فون کواستعمال کرسکے گا۔

کوریائی رزنامےکا اس میگا اسمارٹ فون کی ریلیز کےبارے میں کہنا ہےکہ یہ اسمارٹ فون اپریل کےشروع میں مارکیٹ میں آئےگااوراس کی لانچنگ مارچ کے وسط میں ہوگی۔

دی نیوزٹرائب پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ 2013 کا ممکنہGalaxy S 4 اسمارٹ فون جس کا سب سے زیادہ انتظار کیا جارہا ہے کی لانچنگ 15مارچ تک جبکہ اس کی دستیابی اپریل کے شروع میں ہوگی۔

ڈیزائن کے بارے میں کوریائی رزنامے نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ممکنہ اسمارٹ فون Galaxy S3کےبالکل مشابہ ہوگا

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں