ہفتہ، 2 مارچ، 2013
11:05 PM
No comments
میک بک کی قیمتوں میں کمی
دنیا میں لیپ ٹاپ بنانے والے بڑے اداروں میں سے ایک ایپل نے غیر متوقع طور پر اپنی میک بک لائن اپ کے لیپ ٹاپس کی قیمت کو کم کر دیا ہے جبکہ ساتھ ساتھ ان کی خصوصیات میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ تعطیلات کے ایام میں توقع کے مطابق میک بکس فروخت نہیں ہوئیں۔
13 اور 15 انچ میک بک پرو13 انچ میک بک پرو مع ریٹینا ڈسپلے اور 128 جی بی اسٹوریج اب 1499 ڈالرز کی زیادہ قابل دسترس قیمت میں موجود ہے جس کی پرانی قیمت 1699 ڈالرز تھی جبکہ 256 جی بی ورژن کی قیمت 1999 ڈالرز سے گھٹا کر 1699 کر دی گئی ہے اور ساتھ ساتھ پروسیسنگ رفتار بھی 2.6 گیگاہرٹز کر دی گئی ہے۔
سرفہرست 2799 ڈالرز کی 15 انچ میک بک پرو مع ریٹینا ڈسپلے بھی اپ گریڈڈ 2.6 گیگاہرٹز کویڈکور انٹیل کور آئی7 پروسیسر کے علاوہ 8کے بجائے 16 جی بی ریم میں دستیاب ہے۔13 انچ میک بک ایئر13 انچ کی سرفہرست میک بک ایئر اب 1399 ڈالرز میں دستیاب ہے، جس کی پرانی قیمت 1499 ڈالرز ہے۔ قیمت میں کمی کے باوجود تمام میک بکس اب بھی
بھاری بھرکم قیمت پر دستیاب ہے اور سب سے بنیادی میک بک ایئر ماڈل 999 ڈالرز کا ہے۔
سلیکون ویلی کے اس عظیم ادارے نے 2012ء کی آخری سہ ماہی میں 4.1 ملین سے زائد لیپ ٹاپس فروخت کیے،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 21 فیصد کم تھا اور یہی ممکنہ وجہ ہے کہ ہم ایپل کی جانب سے قیمتوں میں ایسی غیر معمولی کمی دیکھ رہے ہیں۔
ہفتہ، 16 فروری، 2013
6:13 AM
No comments